ڈیرہ غازی خان میں اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کا سامان برآمد

منگل 17 جون 2025 22:30

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2025ء) ڈیرہ غازی خان چوکی چوٹی بالا میں اسمگلنگ کے خلاف پولیس کی بڑی کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کا غیر قانونی سامان برآمد کر لیا گیا۔ کارروائی چوکی انچارج اے ایس آئی قیصر عباس اور ان کی ٹیم نے کامیابی سے سرانجام دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کارروائی کے دوران تقریباً 14 لاکھ روپے مالیت کے انورٹرز، 13 لاکھ روپے مالیت کی 650 آؤٹر سگریٹس، اور 8 لاکھ روپے مالیت کی 1000 کلوگرام خشخاش برآمد کر کے قبضے میں لے لی گئی۔

یہ سامان دشوار گزار پہاڑی راستوں کے ذریعے مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر اسمگل کیا جا رہا تھا۔پولیس کے مطابق برآمد شدہ سامان قانونی کارروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق اسمگلنگ کے خلاف یہ کارروائی انسدادِ جرائم کی پالیسی کا حصہ ہے اور آئندہ بھی ایسے عناصر کے خلاف سخت اقدامات جاری رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :