منصور احمد ڈی جی پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) لاہور تعینات

منگل 17 جون 2025 23:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2025ء) منصور احمد کو ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) لاہور تعینات کر دیا گیا ہے ،انہیں محمد عمر شیر کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے،محمدعمرشیر کو اس عہدے کااضافی چارج دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

راجہ منصور اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف مائنز اینڈ منرلز، پنجاب کے طور پر کام کر رہے تھے۔ منصوراحمد انتظامی عہدوں پر وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔قبل ازیں انہوں نے ڈی سی پاکپتن، ڈی سی ننکانہ صاحب، سپیشل سیکرٹری، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، پنجاب اور ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ، پنجاب سمیت مختلف عہدوں پر خدمات انجام دیں۔

متعلقہ عنوان :