محکمہ تعلیم خیبرپختونخوانے یونیسف کے تعاون سے اساتذہ کی بھرتی کا عمل ترک کردیا

بدھ 18 جون 2025 13:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء) محکمہ تعلیم خیبرپختونخوانے یونیسف کے تعاون سے اساتذہ کی بھرتی کا عمل ترک کر دیا، ڈائریکٹر ابتدائی و ثانوی تعلیم نے اعلامیہ جاری کردیا۔صوبائی حکومت کی جانب سے ایٹا کے ذریعے اساتذہ کی بھرتیوں کا عمل جاری ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوانے یونیسف کے تعاون سے اساتذہ کی بھرتی کا عمل ترک دیا۔ ڈائریکٹر ابتدائی و ثانوی تعلیم نے بھرتیوں کے عمل کی معطلی کا مراسلہ جاری کردیا۔مراسلہ کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے ایٹا کے ذریعے اساتذہ کی بھرتیوں کا عمل جاری ہے، سرکاری سطح پر بھرتیوں کے عمل کی تکمیل تک یونیسف کے تعاون سے عارضی بھرتیوں کا عمل معطل رہے گا۔

متعلقہ عنوان :