چیچہ وطنی، بوریوالہ روڈ پر ایک شخص ٹریکٹر ٹرالی سے گر کر جاں بحق

بدھ 18 جون 2025 14:17

چیچہ وطنی، بوریوالہ روڈ پر ایک شخص ٹریکٹر ٹرالی سے گر کر جاں بحق
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) چیچہ وطنی بوریوالہ روڈ پر ایک شخص ٹریکٹر ٹرالی سے گر کر جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق حادثہ گاؤں 34،بارہ ایل کے قریب پیش آیا جمپ لگنے سے ٹریکٹر ٹرالی پر سوار تنویر ڈوگر سڑک پر گر کر شدید زخمی ہوگیا اور طبی امداد سے قبل ہی دم توڑگیا، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے نعش تحصیل ہسپتال منتقل کرکے ضروری کاروائی شروع کردی ہے۔\378