وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ، نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، این ایس آئی ٹی سلیکون بلاک کی منظوری

بدھ 18 جون 2025 16:57

وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت   اجلاس ، نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ پر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ نوازشریف آئی ٹی سٹی سپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی سے منظور شدہ پنجاب کا پہلا ادارہ بن گیا،ایس ٹی زیڈ اے نے این ایس آئی ٹی سلیکون بلاک کی باقاعدہ منظوری دے دی۔ اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ نوازشریف آئی ٹی سٹی میں دنیا کے بڑے اور نامور انٹرنیشنل آئی ٹی گروپس نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے، نوازشریف آئی ٹی سٹی کے سلیکون بلاک میں 23بڑی آئی ٹی کمپنیاں ادارے قائم کرنے کو تیار ہیں اوراس سلسلے میں ادارے یا آفس کے قیام کے لئے پلاٹ بھی لے لئے گئے ہیں۔

اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ لندن کا نامور ایمپیریل کالج نووے کیئر کے اشتراک سے میڈیکل کالج اور ہسپتال بنائے گا، نیٹ سول نواز شریف آئی ٹی سٹی میں پاکستان کی پہلی جامع آئی ٹی یونیورسٹی قائم کرے گا، روٹس گروپ برطانوی وارک یونیورسٹی کے ساتھ باہمی اشتراک کرے گا اور اسی طرح معروف کمپنیاں ڈیٹا فورٹ اور ماری ٹیک بھی مشترکہ طور پر ٹیئر تھری اور ٹیئر فور ڈیٹا سنٹر بنائیں گے، ڈیٹا روکز نے پنجاب کی پہلی ایف ٹی اے سے منظور شدہ لیب بنانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سی بی ڈی کے سی ای او عمران امین نے پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے نوازشریف آئی ٹی سٹی کے قیام کیلئے مزید موثر، تیز اور اہم اقدامات کی ضرورت پر زوردیا۔