Live Updates

حکومت نے مشکل صورتحال کے باوجود بہترین اور عوام دوست بجٹ پیش کیا ، سینیٹر پرویز رشید

بدھ 18 جون 2025 14:35

حکومت نے مشکل صورتحال کے باوجود بہترین اور عوام دوست بجٹ پیش کیا ، سینیٹر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) مسلم لیگ ن کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت نے مشکل صورتحال کے باوجود بہترین اور عوام دوست بجٹ پیش کیا جس کو مالیاتی اداروں نے بھی سراہا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالاکے اجلاس میں مالی سال 2025-26ء کے بجٹ پر بحث پر حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان نے فتح حاصل کی،اس صورت حال میں موجودہ بجٹ پیش کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 28 مئی کو مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے تمام دھمکیوں اور لالچ کی پیشکش کو مسترد کر دیا،9 مئی کا دن قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو متعدد چیلنجوں کا سامنا ہے جن سے معیشت متاثر ہوتی ہے۔\932

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات