عوام کو ان کے گھر کی دہلیزپرصحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیرصحت پنجاب

سرگودھا ڈویژن کے لاکھوں مریضوں کو نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے بہترین علاج کی سہولیات میسر آئیں گی،خواجہ سلمان رفیق

بدھ 18 جون 2025 14:28

عوام کو ان کے گھر کی دہلیزپرصحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت کی ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء)صوبائی وزیرصحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ عوام کو ان کے گھر کی دہلیزپرصحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے سرگودھا آمد پر زیر تعمیر گورنمنٹ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کی تکمیل سے سرگودھا ڈویژن کے لاکھوں مریضوں کو نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے بہترین علاج کی سہولیات میسر آئیں گی۔

خواجہ سلمان رفیق نے بتایا کہ اس انسٹیٹیوٹ میں سینئر کارڈیالوجسٹس و دیگر تربیت یافتہ طبی عملہ فرائض سرانجام دے گا۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں او پی ڈی و دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا۔جن کو متعلقہ افسران و کنٹریکٹرز نے اپنی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی تکمیل کا کام برق رفتاری سے کام جاری ہے اور اسے مقررہ وقت میں فنکشنل کر دیا جائے گا۔