Live Updates

معاشرے میں تقسیم، انتشار اور تشدد کی بڑی وجہ نفرت انگیز تقاریر ہیں، مریم نواز

کسی کو بھی نفرت کے بیج بونے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ملک میں محبت، برداشت اور احترام کو فروغ دیں گے

بدھ 18 جون 2025 14:15

معاشرے میں تقسیم، انتشار اور تشدد کی بڑی وجہ نفرت انگیز تقاریر ہیں، ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ معاشرے میں تقسیم، انتشار اور تشدد کی بڑی وجہ نفرت انگیز تقاریر ہیں، جو ایسے منفی عناصر کو جنم دیتی ہیں۔نفرت انگیز تقاریر کے انسداد کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نفرت، تعصب اور تنگ نظری کو ہر محاذ پر شکست دینی ہے۔

نفرت انگیز تقاریرکا زہر معاشروں میں تقسیم، انتشار اور تشدد کو جنم دیتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نفرت انگیز تقاریر کسی ایک فرد پر حملہ نہیں ہوتیں، یہ انسانیت کے ضمیر پر وار ہوتی ہیں۔ اسلاموفوبیا نفرت انگیز رویوں کی سب سے خطرناک شکل ہے۔ مسلمانوں کی شناخت، مساجد اور گھروں کو نفرت کا ہدف بنایا جاتا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ نفرت کی روش امنِ عالم کے لیے ایک مستقل خطرہ ہے۔ عالمی برادری آزادیِ اظہار کے نام پر نفرت پھیلانے والوں کا محاسبہ کرے۔ کسی کو بھی نفرت کے بیج بونے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں محبت، برداشت اور احترام کو فروغ دیں گے۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات