نان رجسٹرڈ،ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون شروع

موٹرٹیکسزکی مدمیں ہدف سی5ارب اضافی وصول کرنے کے احکامات

بدھ 18 جون 2025 18:33

نان رجسٹرڈ،ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون شروع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء)نان رجسٹرڈاور ٹوکن ٹیکس نا دہندہ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون شروع کر دیا گیا ،ڈی جی ایکسائزنے موٹرٹیکسزکی مدمیں ہدف سی5ارب اضافی وصول کرنے کے احکامات دیدئیے ، لاہورموٹربرانچ نے 1ارب58کروڑاضافی اکٹھے کرنے کیلئے شہرمیں ناکہ بندی کر لی ڈائریکٹرموٹرزشاہدگیلانی نے کہا ہے کہ شہرمیں ناکوں کی تعداد8سے بڑھاکر10کردی گئی ہے،نان رجسٹرڈ گاڑیاں بند کردی گئیں۔

(جاری ہے)

ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کرکے بلاک کردی گئیں،ناکہ بندی یکم جولائی تک صبح8سے شام5بجے تک جاری رہے گی۔ناکوں پرگاڑیاں رجسٹریشن وٹوکن ٹیکس ادائیگی کی سہولت دی جارہی ہے،شہری گاڑیوں کی رجسٹریشن و ٹیکس بروقت ادا نہ کرنے پرکارروائی کاسامناکرناپڑے گا، موٹربرانچزمیں تعینات تمام سٹاف کی چھٹیاں یکم جولائی تک بندکردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :