
پاکستان کو پولیو سے پاک بنانے کے لیے حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال
بدھ 18 جون 2025 16:56

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پولیو ایک سنگین بیماری ہے جو بچوں کو عمر بھر کے لیے معذور کر سکتی ہے، لیکن اس سے بچاؤ ممکن ہے۔
والدین سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ انہیں اس خطرناک مرض سے محفوظ رکھا جا سکے۔ حکومت پاکستان صحت کے شعبے کو اولین ترجیح دیتی ہے، خاص طور پر بچوں کی صحت اور بیماریوں سے بچاؤ کے لیے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے قومی مہمات کو مزید موثر بنانے کے لیے حکمت عملی مرتب کی جا چکی ہے اور عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ صحت عامہ کے حوالے سے حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں پولیو کیس کے بعد حکومت نے فوری اقدامات اٹھائے ہیں۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں اضافی ویکسینیشن راؤنڈز کا آغاز کیا گیا ہے، جبکہ مقامی رہنماؤں اور مذہبی شخصیات سے تعاون حاصل کیا جا رہا ہے تاکہ ویکسین کے خلاف غلط فہمیوں کو دور کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی حکومت اور محکمہ صحت اس سلسلے میں بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر صحت نے ایک بار پھر والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ویکسین مکمل طور پر محفوظ اور موثر ہے، اور اسے عالمی اداروں کی جانب سے تسلیم کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم کی صحت اور مستقبل کے تحفظ کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔\378مزید قومی خبریں
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں نئے ایمرجنسی بلاک کا سنگ بنیاد رکھ دیا
-
صوبائی وزیرفیصل ایوب کھوکھر ، کمشنرلاہورڈویژن کی زیرصدارت لیبرسیفٹی اقدامات ، کم ازکم اجرت کو یقینی بنانے کیلئے اہم اجلاس
-
عمران خان کے احتجاجی تحریک موخر کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم، اسوقت قومی اتحاد اشد ضروری ہے‘ خواجہ سعد رفیق
-
سندھ پولیس میں کم عمربھرتیوں نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں
-
مرتضی وہاب نے کراچی کی بدترین شہروں کی فہرست میں شمولیت مسترد کردیا
-
1240 ارب کے ترقیاتی پروگرام میں سے 64 فیصد حصہ ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کیلئے مختص کیا گیا ‘ مریم اورنگزیب
-
مسلم لیگ ن بلوچستان کے اعلی سطح وفد کے اسپیکر چیمبر میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے تفصیلی ملاقات
-
پنجاب کی مینڈیٹ چورسرکار کی ترجمان بدزبان ہی نہیں بد دماغ بھی حد سے بڑھ کر ہے، ترجمان پی ٹی آئی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پرکابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس
-
اگلے مالی سال میں ہر شعبے میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوں گے : مریم اورنگزیب
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا نفرت انگیز تقاریر کے انسداد کے عالمی دن پر پیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.