ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن ساہیوال ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی نے امام بارگاہ قصر بتول کے سامنے ٹف ٹائل کے کام میں تاخیر کا نوٹس لے لیا

بدھ 18 جون 2025 14:29

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی نے امام بارگاہ قصر بتول کے سامنے ٹف ٹائل کے کام میں تاخیر کا نوٹس لے لیا۔ محرم شروع ہونے سے پہلے ٹف ٹائل لگانے کا عمل ہر صورت مکمل کیا جائے۔ وہ یہاں کمشنر افس میں پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شاہد فاروق وڑائچ، چیف آفیسر کارپوریشن شیخ اشفاق احمد، اے سی جنرل غلام حسین بھٹی سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے فرید ٹاؤن روڈ پر جاری کام کی سست رفتاری پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا اور اسے مکمل کرنے کے لیے زیادہ افرادی قوت لگانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کمپری ہنسو سکول چوک، کالج چوک اور مال منڈی چوک کی تکمیل بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ چیف آفیسر شیخ اشفاق احمد نے سرکی روڈ کی خراب حالت کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ محرم روٹ کی وجہ سے سڑک کی فوری مرمت ناگزیر ہے۔ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی نے پسپ پروگرام کے سٹی مینجر کو محرم روٹس پر آنے والے تمام جاری کاموں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے پاک پتن چوک میں تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی کی بھی ہدایت کی۔\378

متعلقہ عنوان :