سیالکوٹ، کمسن بچی دریائے چناب میں ڈوب گئی

بدھ 18 جون 2025 14:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) سیالکوٹ میں کمسن بچی دریائے چناب میں ڈوب گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ہیڈ مرالہ کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب پکنک منانے کے لیے آئے خاندان کی ایک 4 سالہ بچی اپنی فیملی کے ساتھ کنارے پہ کھڑی کشتی میں بیٹھ کر تصاویر بنوا ر ہی تھی کہ کشتی سے نیچے گری اور دریا میں ڈوب گئی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی زیر نگرانی ریسکیو 1122 نے بچی کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔