فتنہ الہندوستان کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز کی جراء تمندانہ اقدامات قابل ستائش ہیں،راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ

بدھ 18 جون 2025 16:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء)راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ کا خیبر پختونخواہ میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین،راجہ سجاد کا فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش۔راجہ سجاد کا دہشتگردوں کے خلاف بروقت اور کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ بھارتی پشت پناہی والے دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا جا رہا ہے،فتنہ الہندوستان کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز کی جراء تمندانہ اقدامات قابل ستائش ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کل قوم کو اپنے سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں اور بہادری پر فخر ہے،فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے خلاف پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔انھوں نے کہا بلوچستان میں فتنہ الہندوستان اور سہولت کاروں کا انجام موت ہے،بھارتی پراکسیز کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے گئے ہیں قومی سلامتی کیلئے سیکیورٹی فورسز کا ہر اقدام لائقِ تحسین ہے۔

متعلقہ عنوان :