Live Updates

مالی سال 2025-26میں محکمہ ہائر ایجوکیشن کے لیی01 ارب 90 کروڑ روپے مختص کیے جانے کی تجویز

بدھ 18 جون 2025 16:54

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء)وزیرخزانہ آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر عبدالماجد خان نے اپنی بجٹ تقریر میں ایوان میں بتایاکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام 2024-25کے تحت ہائرایجوکیشن کے شعبہ کے لئے 33 کروڑ 64 لاکھ روپے کی رقم مختص کی گئی ۔ اس رقم سے آزاد کشمیر کے 06انٹر،10ڈگری اور 02پوسٹ گریجویٹ کالجز کے ہمراہ نئی عمارات اور 44کالجز کے ہمراہ ٹائلٹ بلاکس کی تعمیر کا کام جاری ہے ۔

(جاری ہے)

حکومتی ترجیحات کی روشنی میں51کروڑروپے کی لاگت سے مختلف تعلیمی ادارہ جات کے طلباء /طالبات کو سفری سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔ کیڈٹ کالج مظفرآباد کے ہمراہ ہاسٹل کی عمارت کی تعمیر اور یونیورسٹی آف پونچھ کے سب کیمپس منگ کے ہمراہ چاردیواری مکمل کر لی گئی ہے۔خواتین یونیورسٹی باغ کے ہمراہ چاردیواری کی تعمیر آمدہ مالی سال میں مکمل کر لی جائے گی ۔انہوں نے بتایاکہ آمدہ مالی سال 2025-26میں محکمہ ہائر ایجوکیشن کے لیی01 ارب 90 کروڑ روپے مختص کیے جانے کی تجویز ہے ۔ اگلے مالی سال کے دوران آزاد کشمیر میں ڈویثرن وائز کالجز کی نئی عمارات کی تعمیر کے منصوبہ جات شامل کرنے کی تجویز ہے ۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :