جعفرایکسپریس کوکوٹ رادھا کشن اسٹیشن پرسٹاپ کرنے کی اجازت

بدھ 18 جون 2025 18:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء)ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر کوئٹہ،پشاور،کوئٹہ کے درمیان چلنے والی جعفرایکسپریس 39اپ،40ڈاون کو کوٹ رادھا کشن ریلوے اسٹیشن پر2 منٹ کیلئے سٹاپ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

(جاری ہے)

عوام کو یہ سہولت 3ماہ کے لئے عارضی بنیادپر حاصل ہو گی۔اس فیصلے پر فوری عمل درآمد ہوگا۔

متعلقہ عنوان :