حکومت کا نقطہ نظر ٹی وی پر چلتا ہے، اپوازیشن کا نہیں چلایا جاتا، اسد قیصر

جائز حق سے محروم رکھنے کی مذمت کرتے ہیں، ایران بارے فارن پالیسی پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے، میڈیا سے گفتگو

بدھ 18 جون 2025 20:12

حکومت کا نقطہ نظر ٹی وی پر چلتا ہے، اپوازیشن کا نہیں چلایا جاتا، اسد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء) رہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت کا نقطہ نظر ٹی وی پر چلتا ہے ،اپوزیشن کا نہیں چلایا جاتا۔چیف وہپ ملک محمد عامر ڈوگر اور دیگر رہنمائوں کے ہمراہ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ یہاں بیٹھے ہوئے لوگ عوام کی نمائندگی نہیں کر رہے، ہمیں جائز حق سے محروم رکھا جا رہا ہے، اس کی مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لیڈرز کے کیسز دو سال سے چل رہے ہیں، ریکاڈر عدالت میں پیش نہیں کیا جا رہا، حیلہ بہانہ کیا جا رہا ہے، عدالت انصاف نہیں دیتی تو ہم کہاں جائیں، بشری بی بی کو قید تنہائی میں رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ ابھی تک پرڈوکشن آڈر پرعمل درآمد نہیں کروا پا رہے، حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایران کے معاملے پر فارن پالیسی کیا ہے، پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کی طرف سے ایران پر سرائیلی حملے کی مزمت کرتے ہیں، اعجاز چوہدری کا پرڈوکشن آڈر جاری کیا گیا، بانی پی ٹی آئی پر بنائے گیے کیسز بیبنیاد ہیں، جس دن سماعت ہوگی یہ کیسز ختم ہو جائیں گے۔بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ اسد قیصر نے ٹھیک کہا کہ ہم عدالت نہیں جائیں تو کہاں جائیں۔