Live Updates

’حارث رؤف ٹھیک ٹکریا، کم چُک کے رکھ‘

کرکٹ میچ تے ہوندے رہندے نیں، پر0-6 تے قیامت تک انڈیا نئیں بھُلے گا، حارث روٴف کی جانب سے بھارتی شائقین کو رافیل گرنے کا اشارہ کرنے پر خواجہ آصف کا ردعمل

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی پیر 22 ستمبر 2025 13:24

’حارث رؤف ٹھیک ٹکریا، کم چُک کے رکھ‘
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2025ء ) ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلے گئے اہم مقابلے میں جہاں کرکٹ کے شائقین کو سنسنی خیز لمحات دیکھنے کو ملے، وہیں پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف کا ایک خاص اشارہ میچ کے بعد مرکزِ نگاہ بن گیا۔ میچ کے دوران، جب حارث رؤف باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کر رہے تھے، تو بھارتی شائقین کی جانب سے کی جانے والی آوازوں اور نعروں کے جواب میں انہوں نے ہاتھوں سے "0-6" کا اشارہ کیا۔

ایسے میں وزیر دفاع خواجہ آصف بھی پیچھے نہ رہے فاسٹ باوٴلر کو مخاطب کرتے ہوئے ’ایکس‘ پر کہا کہ "حارث رؤف ٹھیک ٹکر یا، کم چُک کے رکھ۔"کرکٹ میچ تے ہوندے رہندے نیں، پر 6/0 تے قیامت تک انڈیا نئیں بھُلے گا، تے دنیا وی یاد رکھے گی۔

(جاری ہے)

"یہ تبصرہ مئی 2025 میں پاکستان کی جانب سے بھارتی فضائیہ کے چھ طیارے مار گرانے کے دعوے کی طرف اشارہ تھا، جسے اُس وقت "6/0" کی فتح کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔

حارث رؤف کے اس انداز نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ کرکٹ صرف ایک کھیل نہیں، بلکہ جنوبی ایشیا میں یہ قومی وقار، سفارتی رموز، اور عوامی جذبات سے جڑی ایک علامت بن چکی ہے۔ میچ کے بعد جذباتی ردعمل، بیانات، اور سوشل میڈیا پر ہونے والی بحث اس بات کی گواہی دے رہی ہے کہ میدان میں ہونے والے اشارے بھی کبھی کبھار تاریخ کا حصہ بن جاتے ہیں۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات