شاپنگ مال میں آتشزدگی، 60 قرآن شریف درست حالت میں برآمد

مال میں آتشزدگی کے باعث لاکھوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا، ریسکیو 1122

بدھ 18 جون 2025 22:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء)گلستان جوہر میں واقعے نجی شاپنگ مال میں آتشزدگی کے باعث جہاں لاکھوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا وہیں سے 60 قرآن شریف صحیح حالت میں برآمد ہوئے۔

(جاری ہے)

شدید نوعیت کی آگ کنٹرول کرنے کے بعد کولنگ کا عمل شروع کیا گیا تو ریسکیو 1122 کے عملے کو آگ سے متاثر حصے سے قرآن شریف صحیح حالت میں ملے۔ریسکیو 1122 کے عملے نے بتایا کہ شدید نوعیت کی آگ نے مال کے اندر موجود مسجد کو بھی نقصان پہنچایا تاہم وہاں رکھے تقریبا 60 کے قریب قرآن محفوظ رہے۔

متعلقہ عنوان :