خانیوال،ناجائز تعلقات کے شعبہ میں قتل ہونے والے نوجوان کی لاش یزمان نہر سے برآمد

بدھ 18 جون 2025 23:00

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) ٹھٹھہ صادق آباد کے رہائشی نوجوان کی منڈی یزمان نہر سے لاش برآمدہوئی۔ ٹھٹھہ صادق آباد کے نواحی گاؤں چک نمبر 138 دس قدیم کے رہائشی عمران حجام مرحوم (عرف مانی نائی ) کے بیٹے رضوان عرف جانا کی منڈی یزمان ضلع بہاولپور کے علاقے میں نہر سے لاش برآمد ہوئی، 16جون 2025 کی صبح منڈی یزمان نہر میں ایک تیرتی ہوئی نعش ملی جس کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے اور منہ پر پلاسٹک بیگ چڑھایا ہوا تھا۔

اطلاع پاکر سی سی ڈی ٹیم یزمان ضلع بہاولپور موقع پر پہنچی،نعش نامعلوم نوجوان کی تھی جو 3/4 روز پانی میں رہنے کی وجہ سے پھول چکی تھی۔نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ تھانہ ہیڈ راجکاں درج کرکے لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا ۔ پانی کے آنے والی سمت میں واقع تمام تھانہ جات و اضلاع کو اطلا ع دی گئی اور سوشل میڈیا پر سی سی ڈی کی طرف سے اشتہار تلاش وارثان دیا گیا۔

(جاری ہے)

مقتول کی پہنی ہوئی حساس ادارے کی ٹی شرٹ پر کنندہ نمبر 185 سے تلاش وارثان شروع کی گئی مبینہ طور پر مقتول کے بھائی علی جو حساس ادارہ کا ملازم ہے اور سیاچن گلیشئر تعینات ہے نے سوشل میڈیا پر سی سی ڈی کی طرف سے جاری کردہ اشتہار پڑھ کر رابطہ کیا اور مقتول کی شناخت ٹھٹھہ صادق آباد کے نواحی گاؤں چک نمبر 138 دس آر قدیم کے رہائشی محمد رضوان ولد عمران قوم راجپوت کے نام سے ہونا بتائی۔

مزید بتایا کہ میرا بھائی رضوان 3/4 روز قبل اپنے چچا محمد رمضان کے گھر منڈی یزمان ضلع بہاولپور گیا تھا،جس کا ہم سے رابطہ منقطع ہوا تو چچا نے بتایا کہ وہ واپس چلا اپنے گھر چک 138 دس آر چلا گیا ہے۔ سی سی ڈی بہاولپور نے چچا محمد رمضان اور اللہ دتہ نامی شخص کو گرفتار کرکے شامل تفتیش کیا، علاقہ کے تمام سی سی ٹی وی کیمرے چیک کئے تو یہ بات سامنے آئی کہ مقتول کے چچا محمد رمضان ساتھی اللہ دتہ اور ظفر بگا اس کو نہر کی طرف لے گئے منہ کے اوپر شاپر اور ہاتھ پاؤں باندھ کر اس کو نہر میں پھینک دیا گیا جس کے باعث اس کی موت واقع ہوئی۔

مبینہ طور پر وجہ عناد یہ سامنے آئی ہے کہ مقتول کے محمد رمضان کو شک تھا کہ مقتول کے اپنے چچی کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم تھے، جس بنا پر اس کو قتل کردیا گیا ہے، مقتول کی میت پولیس کی جانب سے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔\378