مرحوم حاجی فیض اللہ خان نورزئی نے ہمیشہ قبائلی تنازعات کے خاتمے کیلئے اہم کردار ادا کیا،مولانا عبدالرحمن رفیق

بدھ 18 جون 2025 23:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما اور رکن مرکزی مجلس شوریٰ مولانا عبد الرحمن رفیق ضلع کوئٹہ کے رہنما مولانا خورشید احمد، حاجی بشیر احمد کاکڑ اور دیگر نے ممتاز قبائلی شخصیت نورزئی قوم کے سربراہ حاجی فیض اللہ خان نورزئی کی ناگہانی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نے ہمیشہ قبائلی تنازعات کے خاتمے امن و بھائی چارے کے فروغ اور معاشرتی ہم آہنگی کے لیے اہم کردار ادا کیا ان کی وفات قوم و ملت کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے انہوں نے کہا کہ مرحوم نہایت شریف النفس ملنسار دیندار سنجیدہ فکر و عمل کے حامل غریب پرور شخصیت کے مالک تھے انہوں نے ہمیشہ علاقے کے مظلوم طبقات کی آواز بن کر بلاتفریق ان کے مسائل کے حل اور داد رسی کے لیے ہر ممکن جدوجہد کی وہ علماء کرام کے خادم اور دینی مزاج کے حامل انسان تھے انہوں نے کہا کہ حاجی فیض اللہ خان کی اچانک وفات نے پورے علاقے کو غمزدہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کی سماجی قومی قبائلی اور رفاہی خدمات تاریخ کا روشن باب رہیں گی جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا انہوں نے مرحوم کے لیے مغفرت بلندی? درجات اور تمام پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔