خاکی پولیس نے دو ملزمان گرفتار کر کے 03 موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں

بدھ 18 جون 2025 20:50

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) مانسہرہ پولیس نے دو ملزمان گرفتار کر کے 3 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔ مانسہرہ کے تھانہ خاکی اور سٹی کی حدود سے چند روز قبل تین موٹر سائیکل چوری ہوئے جسکے مقدمات متعلقہ تھانہ جات میں درج ہوئے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ایس ایچ او تھانہ خاکی نے بمع ٹیم جدید تکنیکی ذرائع استعمال کرتے ہوئے نامعلوم ملزمان کو ٹریس کیا اور کامیاب کارروائی کے دوران ملزمان شعیب ولد لال ساکنہ نوگزی، اور دانیال ولد خواجہ محمد سکنہ شاہ نواز چوک کو گرفتار کر کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں ،جن سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :