کمشنر ڈیرہ غازی خان کا فورٹ منرو کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

بدھ 18 جون 2025 21:20

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن اشفاق احمد چوہدری نے فورٹ منرو کا دورہ کر کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اسد چانڈیہ ،ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی اور دیگر افسران نے بریفنگ دی۔ کمشنر نے واٹر سپلائی سکیم، کیڈٹ کالج فورٹ منرو اور کھر ہسپتال فورٹ منرو کا بھی معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہسپتال میں موجود مریضوں اور لواحقین سے معلومات لیں ۔واٹر سپلائی کے معائنہ کے دوران پبلک ہیلتھ کے افسران کی طرف سے بریفنگ دی گئی۔ کمشنر نے فورٹ منرو میں سرکاری ریسٹ ہاؤسز کی تزین و آرائش اور بحالی کے منصوبوں کا بھی جائزہ لیا ۔انہوں نے فورٹ منرو جاتے ہوئے باڈر ملٹری پولیس کی چیک پوسٹ راکھی گاج کا بھی معائنہ کیا۔ایف آئی آر رجسٹر اور روزنامچہ کے علاؤہ ملازمین کی حاضری چیک کی۔ سرکل آفیسر کریم نواز لغاری اور ایس ایچ او حبیب خان لغاری نے کمشنر اشفاق احمد چوہدری کو بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :