پاکستان ایران سرحد کے ساتھ تمام سرحدی کراسنگ مکمل طور پر فعال ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

بدھ 18 جون 2025 22:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) وزارت خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ کچھ میڈیا رپورٹس کے برعکس پاکستان ایران سرحد کے ساتھ تمام سرحدی کراسنگ مکمل طور پر فعال ہیں۔ ترجمان نے یہ بات بدھ کو یہاں ایک بیان میں کہی۔