ایبٹ آباد پولیس کے کریک ڈاؤن 2 منشیات فروش گرفتار، چرس و آئس برآمد

جمعرات 19 جون 2025 11:38

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) ایبٹ آباد پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 4 کلو 861 گرام چرس اور آئس برآمد کر لی۔ ایبٹ آباد پولیس کے مطابق ڈی پی او عمر طفیل کی ہدایات پر ضلع پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او حویلیاں سردار طاہر سلیم نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش علیان ولد محمد سرور سکنہ بانڈہ صاحب خان سے 2075 گرام چرس، 376 گرام آئس اور احتشام ولد سیف الرحمان سکنہ کیالہ سے 2035 گرام چرس اور 375 گرام آئس برآمد کر کے گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :