کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی، سمندری ہوائیں بحال

24 گھنٹے کے دوران شہر کا مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،محکمہ موسمیات

جمعرات 19 جون 2025 14:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)شہر قائد میں گرمی کی حالیہ لہر میں واضح کمی آ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں مکمل طور پر بحال ہو چکی ہیں، جس کے باعث حبس کی کیفیت ختم ہو گئی ہے اور موسم قدرے خوشگوار ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر کا موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ اس وقت شہر کا درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، تاہم گرمی کی شدت 33 ڈگری تک محسوس کی جا رہی ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ مغربی سمت سے 33 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جو موسم کو معتدل بنانے میں مددگار ثابت ہو رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :