کراچی‘ تیز رفتار ڈمپر کار پر الٹ گیا، ماں بیٹی جاں بحق، بچی شدید زخمی

ڈمپر کے نیچے آ جانے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی‘ ہیوی کرین اور لفٹر طلب کر لیا گیا

جمعرات 19 جون 2025 14:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء) شہر قائد میں راشد منہاس روڈ کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں تیز رفتار ڈمپر کار پر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

(جاری ہے)

حادثہ ڈرگ روڈ کے قریب پیش آیا جہاں ایک خاتون اور ایک بچی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں، جبکہ ایک اور بچی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق، ڈمپر کے نیچے آ جانے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور افراد گاڑی میں پھنس گئے تھے۔حادثے کے بعد موقع پر ہیوی کرین اور لفٹر طلب کر لیا گیا، جس کی مدد سے ڈمپر کو گاڑی کے اوپر سے ہٹا کر لاشوں اور زخمیوں کو نکالا گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے امدادی سرگرمیاں انجام دیں۔