رائے ونڈ پولیس دکاندار پر تشدد کرنیوالے ملزمان گرفتار کرنے میں ناکام،تاجروں کا احتجاج

جمعرات 19 جون 2025 16:32

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)رائے ونڈ پولیس دکاندار پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار کرنے میں ناکام،تاجروں کا احتجاج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز رائے ونڈ مین بازار کے تاجر ابرار احمد اور اسکے ساتھی پر مال واپس نہ کرنے پر نامعلوم افراد نے وحشیانہ تشدد کرکے انکے ناک کی ہڈ ی توڑ دی تھی واقعہ کی سی سی ٹی وی وڈیو وائرل ہونے کے بعد رائے ونڈ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تھا لیکن تین روز گزرنے کے باجود ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی،انوسٹی گیشن سیل کی غفلت پر مقامی تاجربرادری نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ رائے ونڈ پولیس تاجر برادری کو تحفظ دینے میں ناکام نظر آرہی ہے،قبل ازیں رائے ونڈ تاجربرادری کیساتھ ڈکیتی کی وارداتوں میں برآمد کیا گیا کروڑوں روپے مقامی پولیس ہڑپ کرچکی ہے اب تاجروں پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے،تاجر برادری نے آئی جی پنجاب سے رائے ونڈ پولیس اسٹیشن میں فرض شناس اور دیانتدار افسران کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔