چیچہ وطنی، مبینہ پولیس مقابلے میں اشتہاری ملزم گرفتار، ساتھی فرار

جمعرات 19 جون 2025 16:40

چیچہ وطنی، مبینہ پولیس مقابلے میں اشتہاری ملزم گرفتار، ساتھی فرار
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) چیچہ وطنی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران اشتہاری ملزم کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیاجبکہ اسکے ساتھی فرارہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سنگین جرائم کے 20سے زائد مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم سعید عرف سیدو کی گاؤں 110، بارہ ایل میں موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا تو ملزم اور اسکے ساتھیوں نے فائرنگ شروع کردی اور دو طرفہ فائرنگ میں ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے گرفتار کرکے تحصیل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ملزم کے ساتھی فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔ سعید عرف سیدو نے ڈکیتی ، راہزنی اور سنگین جرائم کی دیگر وارداتوں سے علاقے میں دہشت پھیلا رکھی تھی۔\378

متعلقہ عنوان :