میکسیکو ، سمندری طوفان ایرک کیٹیگری 4 میں تبدیل، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

طوفان کی رفتار 230 کلومیٹر فی گھنٹہ تک جاسکتی ہے ،حکام نے ممکنہ زمینی ٹکرا سے قبل الرٹ جاری کردیا

جمعرات 19 جون 2025 16:42

میکسیکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)شمالی امریکی ملک میکسیکو میں سمندری طوفان شدت اختیار کرگیا جس سے تباہی کا خدشہ ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بحرالکاہل میں بننے والے سمندری طوفان کا نام 'ایرک' رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے میکسیکو کی ساحلی پٹی پر تباہی کا امکان ہے۔نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق طوفان ایرک انتہائی خطرناک کیٹیگری 4 میں تبدیل ہوچکا ہے اور مزید شدت اختیار کرسکتا ہے، یہ طوفان میکسیکوکے ساحلی شہر سے 90 میل جنوب مشرق میں موجود ہے، طوفان کی رفتار 230 کلومیٹر فی گھنٹہ تک جاسکتی ہے جس کے باعث حکام نے ممکنہ زمینی ٹکرا سے قبل الرٹ جاری کردیا ہے۔

نیشنل ہریکین سینٹر کا کہناتھاکہ اس طوفان کی وجہ سے جنوبی میکسیکو کے کچھ حصوں میں ممکنہ طور پر تباہ کن ہواں اور جان لیوا سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے جب کہ لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہریکین سینٹر کے مطابق گزشتہ روز تک طوفان کے گرد ہواں کی رفتار 175 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی جو طوفان کو مزید شدت اختیار کرنے کیلئے ساز گار ماحول پیدا کررہی تھیں۔میکسیکو کی صدر نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے گھر سے باہر جانے سے گریز کریں۔اس کے علاوہ انتظامیہ نے میکسیکو کی ریاست Chiapas، Guerrero اور Oaxaca میں تقریبا 2ہزار کے قریب پناہ گاہیں بھی قائم کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :