ملک میں ٹیلی کام سبسکرائبرز کی تعداد 20 کروڑ تک پہنچ گئی

پی ٹی اے کا موبائل صارفین کے لئے پیکج کا اعلان

جمعرات 19 جون 2025 21:31

ملک میں ٹیلی کام سبسکرائبرز کی تعداد 20 کروڑ تک پہنچ گئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2025ء) ملک میں ٹیلی کام سبسکرائبرز کی تعداد 20 کروڑ تک پہنچ گئی ہے جس پر پی ٹی اے نے موبائل صارفین کے لئے پیکج کا اعلان کیا ہے۔20 جون کو 24 گھنٹے کے لئے 2 جی بی ڈیٹا مفت فراہم کیاجائے گا ۔صارفین کو 20 جون کو 200 آن نیٹ بلکل مفت مہیا کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پی ٹی اے کے مطابق بیس کروڑ کی سطح عبور کرنے پر تمام صارفین کو پیکج دیا جارہا ہے ‘ملک میں موبائل فون سبسکرائبرز کی تعداد19 کروڑ 77 لاکھ سے زائد ہے ۔ملک میں 80.30 فیصد علاقوں موبائل سروس کی سہولت موجود ہے۔براڈ بینڈ سبسکرائبرز کی تعداد 14 کروڑ 30 لاکھ سے زائد ہے۔فکسڈ ٹیلی فون سبسکرائبرز کی تعداد 30 لاکھ سے زائد ہے ۔

متعلقہ عنوان :