Live Updates

عمران خان قوم کا عظیم لیڈر ہے ،پی ٹی آئی کیلئے ان کی رہائی سب سے بڑھ کر ہے

عمران خان کی اجازت ہوگی تو ضرور مذاکرات ہونے چاہئیں، پچھلے13 مہینوں میں17ارکان کو اسمبلیوں سے فارغ کردیا گیا، عدالتی فیصلوں نے ملک میں بھونچال پید اکردیا ہے، رہنماء پی ٹی آئی عامر ڈوگر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 14 اگست 2025 22:02

عمران خان قوم کا عظیم لیڈر ہے ،پی ٹی آئی کیلئے ان کی رہائی سب سے بڑھ ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 14 اگست 2025ء ) مرکزی رہنماء پی ٹی آئی ملک عامر ڈوگرنے کہا ہے کہ عمران خان قوم کا عظیم لیڈر ہے ،پی ٹی آئی کیلئے ان کی رہائی سب سے بڑھ کر ہے،عمران خان کی اجازت ہوگی تو ضرور مذاکرات ہونے چاہئیں, پچھلے 13 مہینوں میں 17ارکان کو اسمبلیوں سے فارغ کردیا گیا۔ انہوں نے آج جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج قیام پاکستان کے 78ویں سال حالات وہی ہیں، قائداعظم کے تین فرمودات ہیں کہ جمہوریت کا مطلب ووٹ دینا نہیں بلکہ عوام کی رائے احترام اور ان کے حقوق کی حفاظت ہے، پاکستان کے ہر شہری کو آزادی اور مساوی مواقع حاصل ہونے چاہئیں، جمہوریت میں سب کو قانون کے برابر ہونا چاہیئے۔

کسی کو طاقت یا دولت کے سبب دوسروں پر فوقیت نہیں دی جاسکتی۔

(جاری ہے)

آج جب انصاف کو دبایا جاتاہے اور طاقت کو قانون بنایا جاتا ہے ، تو پھر جنگل کی ریاست اور جنگل کا قانون بن جاتا ہے۔ ملک وقوم کی خدمت کرنے والوں کو دہشتگردی کے مقدمات میں دہشتگرد بنا کر سزا دی گئی ہے، پہلی بار خواتین کو 5اور دس دس سال سزائیں دی گئی ہیں۔ عدالتی فیصلوں نے ملک میں بھونچال پید اکردیا ہے۔

سیاسی مذاکرات کیلئے ماحول بنانا پڑتا ہے، آج 14اگست کوبھی ہمارے کارکنان کو جشن آزادی نہیں منانے دیا جارہا، پی ٹی آئی کیلئے عمران خان کی رہائی سب سے بڑھ کر ہے، وہ قوم کا عظیم لیڈر ہے، پی ٹی آئی وہ جماعت ہے جس کا دنیا بھر میں 10بڑی جماعتوں میں شمار ہوتا ہے، ملک وقوم کیلئے عمران خان کا رہا ہونا ضروری ہے، عمران خان کی اجازت ہوگی تو ضرور مذاکرات ہونے چاہئیں۔ ہمارے 17ارکان پچھلے مہینوں میں اسمبلیوں سے فارغ کردیئے گئے ہیں، ہم 96ارکان تھے آج 76 رہ گئے ہیں۔ 
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات