معرکہ حق کی فتح سے پوری دنیا جان چکی کہ بنیان مرصوص کا مطلب کیا ہوتا ہے

سیاسی طورپر تقسیم ہو کر لڑتے تو کبھی جنگ نہ جیت پاتے، جنگ جیتنے کیلئے جنگی سازوسامان نہیں بلکہ اللہ پر غیرمتزلزل ایمان ضروری ہے، آج کے دن قوم رافیل طیارے گرانے والوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 14 اگست 2025 20:20

معرکہ حق کی فتح سے پوری دنیا جان چکی کہ بنیان مرصوص کا مطلب کیا ہوتا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست 2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے یاد گار معرکہ حق، میوزیم اور پارک پراجیکٹ کی نقاب کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا میں وعدہ کرتی ہوں کہ عوام کی زندگی میں بہتری لانے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑوں گی- عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کو غربت سے آزاد کرانے کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے-اب غربت اور جہالت کے خلاف جنگ لڑیں گے- وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ ملک کو بہتر بنانے کی جنگ ہوگی - فتنہ وفساد کے خلاف جنگ ہوگی - جنگ جیتنے کے لئے جنگی سازوسامان نہیں بلکہ اللہ پر غیر متزلزل ایمان ضروری ہے - پاک فضائیہ نے جے ایف تھنڈر، رافیل مار گرائے تو کسی کو یقین نہیں آرہا تھا - سیاسی طورپر تقسیم ہو کر لڑتے تو کبھی جنگ نہ جیت پاتے - معرکہ حق سے دنیا جان گئی کہ بنیان مرصوص کا مطلب کیا ہوتا ہے - وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ لیپ ٹاپ سکیم کے لئے کالجز میں جا کرسمجھ آیا ”یہ وطن تمہارا ہے، تم ہو پاسباں اس کے“- پوری قوم نے متحد اور یک جان ہو کر سیسہ پلائی دیوار کھڑی کردی - وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ دشمن کے رافیل طیارے گرانے والوں کوقوم سلام پیش کرتی ہے -اپنے سپہ سالار بھائی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہو ں نے وار ٹائم لیڈر شپ کااعلی مظاہرہ کر کے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا - یوم آزادی کا یہ دن پاکستانی قوم کے نام ہے -پوری قوم سیسہ پلائی دیوارکی طرح افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے - یوم آزادی کا دن ان ماؤں کے نام جو ماتھا چوم پر بیٹوں کو میدان جنگ میں بھیجتی ہیں -جوان بیٹوں کو رخصت کرنے والی ماؤں کو قوم، نوازشریف اور میں سر جھکا کر سلام عقیدت پیش کرتے ہیں - اپنے سہاگ وطن کے لئے پیش کرنے والی بیٹیوں کو سلام کرتے ہیں - دفاع وطن کے لئے یتیمی کا تاج سر پر سجا نے والے بچوں کو سلام پیش کرتے ہیں - یوم آزادی کا دن وطن کے ان بیٹوں کے نام جنہوں نے خون دے کر وطن کی حفاظت کی -یوم آزادی کو سرحدوں پر دلیری سے لڑنے والے غازیو ں کے نام کرتے ہیں -ہر سال یوم آزادی مناتے ہیں مگر معرکہ حق کی وجہ سے اس سال مزہ ہی اور ہے - وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ آج کا دن دشمن کے حملوں کا منہ توڑ جواب دینے والے جانبازوں کے نا م ہے - آج کا دن افواج پاکستان کی لیڈر شپ، افسروں اور جوانوں کے نام ہے - ملک کو ایٹمی طاقت بنا کر دفاع کو نا قابل تسخیر بنانے والے نوازشریف کے نام ہے - وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ مریم اورنگز یب، بینک آف پنجاب، آئی ڈی اے پی، پی ایچ اے اور میڈیا ٹیم کو شاباش دیتی ہوں اورسب سے درخواست کرتی ہوں کہ آج وطن کو عظیم سے عظیم تر بنانے کا عزم کر کے اٹھیں - مزدور، کسانوں،ٹیچر، طلبہ اور سیاستدانوں کو کہنا چاہتی ہو ں کہ سیاسی مخالفت ایک طرف وطن کو مقدم رکھیں - وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ ملک و قوم کی خدمت کا اعزاز ہرکسی کے نصیب میں نہیں ہوتا - بڑا عہدہ مل جائے نیت اچھی نہ ہو تو رسوائی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

2018 سے شروع ہونے والے تنزلی کا سفر ختم ہوا ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ یہ مٹی بہت زرخیز ہے، تھوڑا سا پانی اور تھوڑی سی محنت مانگتی ہے۔ پاکستان نے اپنے سے 4 گنا بڑی طاقت کو جذبے کے ساتھ شکست دی -پنجاب بھر میں جوش وجذبے کے ساتھ یوم آزادی منانے اور عمارتوں کو سجانے پر تمام انتظامیہ کو شاباش دیتی ہوں - دعا ہے کہ پاکستان تا ابد آباد رہے، ہم اپنی زندگی میں رفعتوں کو چھوتا دیکھیں۔