
السویدہ: تشدد کی لہر سے متاثرہ خاندانوں تک امدادی رسائی کا مطالبہ
یو این
جمعرات 14 اگست 2025
20:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 14 اگست 2025ء) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے کہا ہے کہ امدادی اداروں کو شام کے علاقے السویدہ میں تشدد سے متاثرہ خاندانوں تک محفوظ رسائی ملنی چاہیے جنہیں خوراک سمیت اپنی بقا کے لیے درکار چیزوں کی اشد ضرورت ہے۔
السویدہ میں گزشتہ اور رواں ماہ ہونے والے مہلک فرقہ وارانہ تشدد میں سیکڑوں لوگوں کی ہلاکت ہوئی جن میں کم از کم 22 بچے بھی شامل ہیں۔
ان واقعات میں 21 بچے زخمی بھی ہوئے اور ایک لاکھ 90 ہزار سے زیادہ لوگوں کو نقل مکانی کرنا پڑی جن کی بڑی تعداد خواتین اور بچوں پر مشتمل ہے۔
علاقے میں ضروری خدمات کی فراہمی میں آنے والا خلل تاحال برقرار ہے۔
(جاری ہے)
بہتر رسائی کی ضرورت
شام میں یونیسف کی نائب نمائندہ زینب آدم نے السویدہ کی صورتحال کو المناک اور انتہائی تشویشناک قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچوں اور خاندانوں کی ضروریات کو دیکھتے ہوئے ملک کے عبوری حکام کی جانب سے امدادی اقدامات میں اضافہ خوش آئند ہے۔
یونیسف بھی السویدہ پہنچنے والے اقوام متحدہ کے پہلے بین الاداری امدادی قافلے کا حصہ تھا۔ ادارے نے علاقے میں ضرورت مند لوگوں کے لیے امدادی سامان پہنچایا اور بڑھتے ہوئے بحران کو روکنے کے لیے ضروریات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ موثر امدادی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے امدادی اداروں اور تجارتی سامان کو شدید متاثرہ لوگوں تک بلا رکاوٹ رسائی ملنی چاہیے۔
اس طرح ان لوگوں کے لیے بنیادی سماجی خدمات بشمول خوراک، پانی اور دیگر ضروری چیزوں کی دستیابی ممکن ہو سکے گی۔ اس طرح ناصرف زندگی کو تحفظ ملے گا بلکہ متاثرہ لوگوں کے لیے کم از کم درجے کا استحکام بھی برقرار رہے گا۔خوراک اور ادویات کی قلت
لڑائی میں پانی، بجلی اور ایندھن کی تنصیبات کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ عدم تحفظ اور رسائی کی مشکلات کے باعث علاقے میں خوراک، ادویات اور دیگر ضروری اشیا کی شدید قلت ہے۔
یونیسف نے السویدہ میں 14 متحرک طبی مراکز اور غذائیت فراہم کرنے والی ٹیموں کو تعینات کیا ہے جو چار ہزار سے زیادہ بچوں اور خواتین کو مقوی غذا اور پینے کا صاف پانی فراہم کر رہی ہیں۔ ادارے نے اہم تنصیبات بشمول پانی کھینچنے والے پمپ چلانے کے لیے ایندھن بھی فراہم کیا ہے جس سے 30 ہزار لوگوں کو فائدہ ہو گا۔
زینب آدم نے کہا ہے کہ یونیسف کی ٹیمیں السویدہ سمیت شام بھر میں بچوں کی بہبود اور تحفظ کے لیے درکار اقدامات کر رہی ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
برج خلیفہ پر پاکستان کا پرچم آویزاں کر دیا گیا
-
قوم کی آزادی کو جاگیرداروں، وڈیروں، بیوروکریسی اور جرنیلوں نے سلب کررکھا ہے
-
معیشت کو آئی ایم ایف اور سود سے آزاد کرکے ہی خود انحصاری کی منزل حاصل کی جاسکتی ہے
-
معرکہ حق کی فتح سے پوری دنیا جان چکی کہ بنیان مرصوص کا مطلب کیا ہوتا ہے
-
سری لنکا حکومت انسانیت کے خلاف جرائم کا محاسبہ یقنی بنائے، وولکر ترک
-
السویدہ: تشدد کی لہر سے متاثرہ خاندانوں تک امدادی رسائی کا مطالبہ
-
انسانی سمگلنگ میں کھیل اور کھلاڑیوں کے استعمال کی روک تھام کا مطالبہ
-
غزہ: کم از کم 100 بچے بھوک سے ہلاک ہوچکے ہیں، فلپ لازارینی
-
جانیے کہ جوہری ٹیکنالوجی ماہی گیری کے فراڈ کو کیسے روک سکتی ہے
-
سوڈان خانہ جنگی: سلامتی کونسل نے متوازی حکومت کا قیام مسترد کر دیا
-
وعدہ کرتی ہوں عوام کی زندگی میں بہتری لانے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑوں گی
-
14اگست کو احتجاج کی کال دینے والوں نے ملک کی ترقی کے راستے میں روڑے اٹکائے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.