فیصل آباد‘خاتون کی تین بیٹیوں سمیت گوگیرا برانچ نہر میں چھلانگ لگا کر خود کشی کی کوشش

جمعرات 19 جون 2025 22:11

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2025ء)خاتون کی تین بیٹیوں سمیت گوگیرا برانچ نہر میں چھلانگ لگا کر خود کشی کی کوشش، آن لائن کے مطابق تحصیل جڑانوالہ کے علاقہ ریسکیو1122 آفس کے قریب گھریلو پریشانیوں سے تنگ آ کر خاتون تین بچیوں سمیت گوگیرا برانچ نہر میں کود گئی، ریسکیو1122 ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے 108 رب کی 38سالہ کرن زوجہ افضل‘ اسکی تین بیٹیوں 7سالہ تہمین‘ 3سالہ نور‘ 5سالہ زویا کو بحفاظت نہر سے نکال کر لواحقین کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :