ربیکا خان اور حسین ترین 25جون کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے

جمعرات 19 جون 2025 22:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2025ء) ٹک ٹاکر، ماڈل و اداکارہ ربیکا خان اور یوٹیوبر حسین ترین کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔حسین ترین نے انسٹاگرام پر ربیکا خان کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ دونوں 25 جون کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں ربیکا خان اور حسین ترین کو ایک گاڑی کے اوپر لیٹے ہوئے دکھایا گیا ہے اور جب گاڑی آگے بڑھتی ہے تو سڑک پر ان کی شادی کی تاریخ لکھی ہوئی نظر آتی ہے۔

ربیکا خان نے بھی انسٹاگرام پر شادی کی تاریخ کے ساتھ کچھ خوبصورت تصاویر شیئر کیں، جن پر مداحوں اور شوبز شخصیات نے انہیں مبارکباد دی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ربیکا خان اور یوٹیوبر حسین ترین نے 26 مئی کو منگنی کی تھی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز دونوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔اس کے بعد ربیکا خان کو شادی سے قبل کی تقریبات میں اپنے خاندان کے ہمراہ خوشی مناتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔