Live Updates

نئی یورپی ویزاا صلاحات سے اسرائیلی شہریوں کے متاثر ہونے کا امکان

جمعرات 19 جون 2025 22:40

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2025ء)یورپی یونین نئی ویزہ اصلاحات میں اسرائیلی حکومت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بنیاد پر اسرائیلی شہری پابندیوں کا شکار ہونے جارہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یورپ میں نئے ویزہ میکنیزم کے لاگو ہونے کے بعد اسرائیلی شہریوں کے یورپ میں محدود قیام کے عمل کو معطل کردیا جائے گا۔

نئے قوانین میں ترمیم یورپ میں ویزہ فری قیام کی اسکیموں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بنیاد پر لائی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اس وقت مجموعی طور پر 61 ممالک جن میں اسرائیل، آسٹریلیا، برازیل، جاپان، برطانیہ، یوکرین اور مغربی بلقان کی ریاستوں کے شہریوں کو یورپ میں محدود قیام کے لیے 90 سے 180 دنوں کے مختصر قیام کی سہولت حاصل ہے۔یورپی قانون سازوں اور رکن ممالک نے اس معطلی کے نظام کے حوالے سے اتفاق کیا گیا ہے جس میں اقوام متحدہ چارٹر کی خلاف ورزیوں، عالمی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں یا انسانی حقوق کے قوانین کی خلاف ورزی کے مرتک ممالک یا عالمی قوانین کے خلاف جانے والے ممالک کے شہریوں کو ویزا فری اسٹیٹس کو معطل کر دیا جائے گا۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات