منشیات کیس،فرانزک رپورٹ گم کرنے پر تفتیشی افسر، ایس ایچ او کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم

اگر سی سی پی او مقدمہ درج نہیں کرتے تو عدالت میں پیش ہوں، ایڈیشنل سیشن جج لاہور

جمعرات 19 جون 2025 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)پولیس کی جانب سے منشیات کے مقدمے کی فرانزک رپورٹ گم کرنے پر لاہور کی مقامی عدالت نے تفتیشی افسر اور ایس ایچ او ہربنس پورہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ایڈیشنل سیشن جج شکیب عمران قمر نے پراسیکیوٹر کو بھی فرانزک رپورٹ مہیا کرنے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

جج نے کہا کہ اگر سی سی پی او مقدمہ درج نہیں کرتے تو عدالت میں پیش ہوں اور مقدمے کی نقل دو روز تک عدالت میں پیش کی جائے۔

جج نے ریمارکس دیئے کہ عدالت نے رپورٹ پر ہی ملزم کے کیس کا فیصلہ کرنے ہوتا ہے، جب رپورٹ ہی نہیں ہوتی تو عدالت کیا فیصلہ کرے گی۔ پولیس نے ملزم کو فائدہ پہنچانے کے لیے رپورٹ کو غائب کیا۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ تفتیشی کو کئی مواقع فراہم کیے جب پیش ہوا تو رپورٹ پر ٹال مٹول کرتا رہا، ایسی صورتحال میں سی سی پی او کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :