ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چارباغ کا دریائے سوات کے مختلف مقامات کا معائنہ

نہاتے بچوں کو فوری محفوظ طریقے سے نکال کر گھروں کو روانہ کر دیا گیا

جمعرات 19 جون 2025 20:35

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)سوات میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چارباغ ذاکر اللہ نے دریائے سوات کے مختلف مقامات، خصوصا کوٹ اور چارباغ کا معائنہ کیا جہاں نہانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد ہے۔

(جاری ہے)

معائنے کے دوران متعدد بچے دریائے سوات میں نہاتے ہوئے پائے گئے جنہیں فوری طور پر محفوظ طریقے سے پانی سے نکال کر گھروں کو روانہ کر دیا گیا۔ بچوں کے والدین کو دفتر طلب کر کے صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے ایک بار پھر اپیل کی ہے کہ دریاں، ندی نالوں اور دیگر خطرناک مقامات پر نہانے سے گریز کریں، تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :