فیصل آباد پولیس نے رواں سال کے دوران 236 منشیات فروش گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی آئس اور ہیروئن برآمد کرلی

جمعرات 19 جون 2025 22:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) فیصل آباد پولیس نے رواں سال کے دوران 236 منشیات فروش گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی آئس اور ہیروئن برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد پولیس نے رواں سال کے دوران 236 منشیات فروش گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی 38 کلو گرام آئس اور174.691 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔ ترجمان نے بتایا کہ سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ضلعی پولیس نے رواں سال کے دوران منشیات فروشوں کےخلاف بھر پور کارروائیاں کیں۔

(جاری ہے)

ضلع فیصل آباد کی پولیس نے بھرپورکارروائیاں کرتے ہوئےمختلف مقامات پرکامیاب ریڈزکرکے منشیات فروشوں کوگرفتارکیا۔ملزمان کے قبضہ سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اور ائس برآمد کر لی گئی رواں سال میں 88 آئس فروش ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف 88 مقدمات درج کر لئے گئے اور ملزمان کے قبضہ سے 38 کلو گرام آئس برآمد کر لی گئی۔ پولیس نےرواں سال میں ہیروئن فروش ملزمان کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 148 ملزمان کو گرفتار کرکے 148 مقدمات درج کر لئے ملزمان کے قبضہ سے 174.691 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ ملزمان کیخلاف دستیاب کریمنل ریکارڈ اور ثبوتوں کے تحت قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔