ایران دو ہفتوں میں جوہری ہتھیار بنا سکتا ہے، ترجمان وائٹ ہاوس

ایران کے پاس جوہری ہتھیار بنانے کیلئے سارے وسائل موجود ہیں،گفتگو

جمعہ 20 جون 2025 12:01

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء)ترجمان وائٹ ہائوس نے کہا ہے کہ ایران دو ہفتوں میں جوہری ہتھیار بنا سکتا ہے اس کو صرف سپریم لیڈر کی منظوری چاہیے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہاوس ترجمان نے بتایا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار بنانے کیلئے سارے وسائل موجود ہیں اور وہ دو ہفتوں میں جوہری ہتھیار بنا لے گا۔ترجمان وائٹ ہائوس نے ایران پر حملے کے لیے ٹرمپ کی جانب سے کانگریس سے منظوری لینے کے سوال کا جواب نہیں دیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ صدر ٹرمپ ہمیشہ سفارتی حل میں دلچسپی رکھتے ہیں، اگر سفارت کاری کا امکان ہو تو صدر ہمیشہ اسے ترجیح دیں گے۔ترجمان وائٹ ہائوس کا مزید کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ طاقت کے استعمال سے بھی نہیں گھبرائیں گے