ماجد خادمی پاسداران انقلاب کی انٹیلی جنس سروس کے چیف مقرر

جمعہ 20 جون 2025 12:01

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء)ایران نے ماجد خادمی کو پاسداران انقلاب کی انٹیلی جنس سروس کا نیا سربراہ مقرر کردیا۔

(جاری ہے)

ایرانی میڈیا نے ماجد خادمی کو پاسداران انقلاب کی انٹیلی جنس سروس کا نیا سربراہ بنائے جانے سے متعلق اطلاعات دی ہیں۔جنرل ماجد خادمی وزارتِ دفاع میں انٹیلی جنس پروٹیکشن آرگنائزیشن کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔واضح رہے کہ پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس چیف بریگیڈیئر جنرل محمد کاظمی اور ان کے نائب تہران میں ایک اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔