پہلگام واقعہ کے بھارت کے پاس کوئی ثبوت نہیں، امرجیت سنگھ

فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ٹرمپ کا ظہرانہ پاکستانیوں کو مبارک ہو،گفتگو

جمعہ 20 جون 2025 12:02

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء)بھارتی انٹیلی جنس سروس کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ نے تصدیق کی ہے کہ پہلگام واقعہ کے بھارت کے پاس کوئی ثبوت نہیں۔میڈیارپورٹس کے م طابق مرتضی علی شاہ کو انٹرویو میں امرجیت سنگھ نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ڈونلڈ ٹرمپ کا ظہرانہ آپ سب کو مبارک ہو۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سلسلہ نہیں رکنا چاہیے، پاکستانی قیادت کو اب نئی دلی جانا چاہیے۔

امرجیت سنگھ نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ ہی تعلقات بہتر بنانے میں پیشرفت کرتا ہے، اسی وجہ سے فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا میں ہیں، پاکستان کی مہمان نوازی کا دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں۔بھارتی انٹیلی جنس سروس کے سابق سربراہ نے بتایا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی کا واحد چیف ہوں جو رٹائرمنٹ کے بعد 4 بار پاکستان گیا۔