Live Updates

اسرائیل کا 30 ایرانی کمانڈروں کو قتل کردینے کا اعلان

ایران پر حملوں کے دوران ہم نے ایرانی نیشنل انٹیلی جنس سروس کو سخت نشانہ بنایا،شلومی بینڈر

جمعہ 20 جون 2025 12:10

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء)اسرائیلی انٹیلی جنس چیف شلومی بینڈر نے 30 ایرانی کمانڈروں کے قتل کا انکشاف کیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق شلومی بینڈر نے آپریشن روم میں کہا کہ ایران پر حملوں کے دوران ہم نے ایرانی نیشنل انٹیلی جنس سروس کو سخت نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

ان میں چیف آف سٹاف اور فضائیہ کے کمانڈر بھی شامل تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ دو دن پہلے ہم پہاڑوں میں واقع ان کے خفیہ ہیڈ کوارٹر پر حملہ کرنے میں کامیاب ہو گئے تھے اور کچھ کمانڈر وہاں سے کسی دوسری جگہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ بارہ گھنٹے بعد ہم خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹر کے چیف آف سٹاف پر حملہ کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات