Live Updates

فیصل آباد کے شہریوں کے لیے خوشخبری، پنجاب بجٹ 2025 میں شہر کے لیے متعدد میگا ترقیاتی منصوبے منظور کر لیے گئے

ڈی ٹائپ سمندری روڈ پر انڈر پاس کی تعمیر کیلئے 2 ارب 50 کروڑ روپے مختص،نشاط آباد فلائی اوور تا گٹ والا 6 کلومیٹر طویل سڑک کے لیے 1 ارب روپے کی منظوری

جمعہ 20 جون 2025 12:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء)فیصل آباد کے شہریوں کے لیے خوشخبری، پنجاب بجٹ 2025 میں شہر کے لیے متعدد میگا ترقیاتی منصوبے منظور کر لیے گئے۔ڈی ٹائپ سمندری روڈ پر انڈر پاس کی تعمیر کے لیے 2 ارب 50 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ نشاط آباد فلائی اوور تا گٹ والا 6 کلومیٹر طویل سڑک کے لیے 1 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے۔

خانوآنہ بائی پاس سے موٹروے انٹرچینج تک 26 کلومیٹر سڑک کے لیے 2 ارب اور جڑانوالہ روڈ مکوآنہ بائی پاس سے سید آلا انٹرچینج تک سڑک کی تعمیر کے لیے 2 ارب 6 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جڑانوالہ تا ننکانہ 26 کلومیٹر سڑک کے لیے 1 ارب 6 کروڑ، جبکہ چنیوٹ فیصل آباد 24 کلومیٹر سڑک کے لیے 17 ارب 57 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ کھیلوں کے فروغ کے لیے 71 ج ب سرلیاں نزد ٹھیکری والا میں فٹبال اسٹیڈیم 12 کروڑ میں، 121 ج ب گوکھوال میں اسپورٹس کمپلیکس 10 کروڑ میں، سوسا روڈ پر کمرشل پلازہ اسپورٹس کمپلیکس 7 کروڑ میں، اور الفتح گراؤنڈ میں 7 کروڑ 50 لاکھ کی لاگت سے اسپورٹس کمپلیکس قائم کیے جائیں گے۔

میٹرو بس کے ہوم ورک اور انفراسٹرکچر کے لیے 28 کروڑ 50 لاکھ اور فیصل آباد ڈویژن (جھنگ، ٹوبہ، چنیوٹ) میں سیف سٹی پراجیکٹ کے لیے 1 ارب 69 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات