فیصل آباد فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، 500 پیکٹ ممنوعہ گٹکا ضبط، مقدمہ درج، ملزم گرفتار

جمعہ 20 جون 2025 12:11

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء)فوڈ اتھارٹی فیصل آباد نے ممنوعہ گٹکے کی تیاری و فروخت کی اطلاع پر ٹاہلی شاہ چوک علامہ اقبال ٹاؤن فیصل آباد میں اچانک کارروائی کے دوران500 پیکٹ ممنوعہ گٹکا ضبط کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرواکر اسے گرفتارکرلیا۔ فوڈ اتھارٹی فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا کہ ممنوعہ گٹکا فروخت کے لیے دکان میں چھپا کر رکھا گیا تھاجبکہ دوران چیکنگ فروخت کے لیے تیار اشیا قوانین کے خلاف زمین پر رکھی پائی گئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پان شاپ سے ون ٹو ون، جے ایم، رتن گٹکا برآمد کر کے مقدمہ درج کروا دیا گیاہے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب کے احکامات کے تحت ممنوعہ گٹکا کی فروخت پر پنجاب بھر میں مکمل پابندی عائد ہے کیونکہ ممنوعہ گٹکا کا استعمال منہ اور گلے کے کینسر کا سبب بنتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایات کے مطابق نوجوانوں کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کے خلاف میراتھن کارروائیاں جاری ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر جعلسازی کا مکروہ کاروبار کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔