شہریوں کے مسائل حل کرنا میری اولین ترجیح ہے، ڈی پی او سیالکوٹ

جمعہ 20 جون 2025 12:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ،آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے سروس ڈلیوری کا معیار بہتر بنانے کے لیے روزمرہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں تمام درخواست دہندگان کے مسائل سنے گئے اور ان کو موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کےمطابق ڈی پی او سیالکوٹ تھانہ سٹی پسرور،تھانہ بڈیانہ،تھانہ صدر پسرورمیں کھلی کچریوں کا انعقاد کیا اور اس موقع پر کہا کہ شہریوں کے مسائل حل کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے،ہر خاص و عام کے لیے بلا تفریق ڈی پی او دفتر کے دروازے کھلے ہیں۔ اس موقع پرشہریوں کے مسائل فوری طور پر ضابطہ پولیس کے تحت حل کرنے کے لئے احکامات جاری کئے گئے۔