کمشنر ہزارہ کی زیر صدارت پولیو مہم کا جائزہ اجلاس، ایریا کوآرڈینیٹر ڈبلیو ایچ او نے بریفنگ دی

جمعہ 20 جون 2025 12:50

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) کمشنر ہزارہ فیاٖض علی شاہ کی زیر صدارت پولیو مہم کا جائزہ اجلاس منقعد ہوا جس میں پولیو کی حالیہ مہم کی کارکردگی کے حوالے سے ایریا کوآرڈینیٹر ڈبلیو ایچ او نے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

کمشنر ہزارہ نے ڈویژن کے تمام ضلعی افسران کو کہا کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں ڈسٹرکٹ مانیٹرز کی ٹریننگ میں حاضری کو دو فیزز میں منقعد کریں، ہر پولیو مہم کے بعد ایک تقریب منعقد کریں اور جن پولیو ورکرز/ڈسٹرکٹ مانیٹرز کی کارکردگی اچھی ہو انہیں تعریفی اسناد دیں، اس سے ان کی حوصلہ افزائی ہو گی اور وہ مزید لگن سے کام کریں گے۔

کمشنر ہزارہ نے تمام ضلعی افسران کو ہدایت جاری کی کہ کسی بھی ضلع کو فنڈز یا کسی بھی گائیڈ لائنز چاہیے ہو وہ اپنا مراسلہ ہمیں بھیجے تاکہ ہم بروقت اس کو چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور پرونشل پولیو کوآرڈینیٹر کو مزید کارروائی کے لیے بھیجیں جس سے ہماری پولیو مہم اچھی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :