ایوان بالا میں خواتین اساتذہ کو ٹائم سکیل کے تحت ترقی دینے سے متعلق فنکشنل کمیٹی کی رپورٹ پیش

جمعہ 20 جون 2025 12:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) ایوان بالا میں فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے تحت کام کرنے والی خواتین اساتذہ کو ٹائم سکیل کے تحت ترقی دینے سے متعلق فنکشنل کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانیاں کی رپورٹ پیش کر دی گئی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں چیئرمین فنکشنل کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانیاں سینیٹر عبدالشکور خان نے یہ رپورٹ ایوان میں پیش کی۔