ڈی پی او کولئی پالس کوہستان کی زیرصدارت پولیس سہولت مرکز کی کارکردگی بارے اجلاس

جمعہ 20 جون 2025 13:07

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) ڈی پی او کولئی پالس کوہستان امجد حسین کی زیر صدارت پولیس سہولت مرکز کی کارکردگی اور عوامی خدمات میں مزید بہتری کے لیے اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس ایچ اوز، محرر سٹاف اور آپریٹرز نے شرکت کی۔ ترجمان کولئی پالس کوہستان پولیس کے مطابق اجلاس کا مقصد سہولت مرکز میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینا، درپیش چیلنجز کو حل کرنا اور خدمات کی فراہمی کو مزید مؤثر اور عوام دوست بنانا تھا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران شہریوں کو فوری اور باوقار خدمات کی فراہمی، شکایات کا بروقت اندراج اور ازالہ، جدید سہولیات کا مؤثر استعمال اور عملے کی کارکردگی اور تربیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پولیس سہولت مرکز عوامی خدمت کے لیے قائم کیا گیا ہے اور اس کا مقصد شہریوں کو ایک ہی چھت تلے تمام بنیادی سہولیات مہیا کرنا ہے۔اجلاس کے آخر میں ڈی پی او نے تمام سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ پوری ذمہ داری، دیانتداری اور خوش اخلاقی سے اپنی خدمات سرانجام دیں تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد مزید مضبوط ہو۔

متعلقہ عنوان :