ٹنڈومحمدخان ،گاؤں گل محمد ملاح میں ملاح برادری کے دو گروپوں میں معمولی رقم کے لین دین پر تصادم ،خاتون ہلاک، تین افراد زخمی ہوگئے

جمعہ 20 جون 2025 14:00

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) ٹنڈومحمدخان کے گاؤں گل محمد ملاح میں ڈیڑھ سو روپے کے لین دین پر ملاح برادری کے دو گروپوں میں تصادم سے ایک خاتون ہلاک،بیٹی، بیٹے سمیت شوہر زخمی ہو گئے، جنہیں تشویشناک حالت میں سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ٹنڈومحمدخان کی تحصیل ٹنڈو غلام کے قریبی گاؤں گل محمد ملاح میں ملاح برادری کے دو گروپوں میں ڈیڑھ سو روپے کے لین دین پر تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں ڈنڈوں، آہنی سلاخوں، کلہاڑیوں کے آزادانہ استعمال کے باعث 50 سالہ مسمات سونل زوجہ رمضان ملاح موقع پر ہی ہلاک ہوگئی، متوفی کا شوہر رمضان ملاح،بیٹا عبالغفور ملاح اور بیٹی انتہائی زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ٹنڈو غلام حیدر رورل ہیلتھ سینٹر لایا گیا، جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

زخمی رمضان ملاح کے مطابق ہمارے مخالف گروپ کو علاقے کے بااثر افراد کی سپورٹ حاصل ہے، ہمیں پولیس کی جانب سے انصاف کی امید نہیں ہے، انہوں نے ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان عابد بلوچ ،ڈی آئی جی حیدرآباد سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا، جبکہ ٹنڈو غلام حیدر پولیس زرائع کے مطابق مزکورہ واقع کے فورا بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیشی عمل شروع کردیا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :